آئی پی ایس اور جامعہ کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

70

اسلام آباد ؍ کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس)، اسلام آباد اور جامعہ کراچی نے پاکستان میں پالیسی امور پر تحقیق، مکالمے اور اشاعت کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے آج ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔ دونوں اداروں کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، آئی پی ایس کے چیئرمین خالد رحمن، جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر
اوریک ڈاکٹر عالیہ رحمن، آئی پی ایس کے وائس چیئرمین ایمبیسیڈر (ر) سید ابرار حسین اور جنرل منیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ نے یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد عراقی، خالد رحمن، ڈاکٹر عالیہ اور سید ابرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے پالیسی اسٹڈیز کے شعبے کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ یادداشت مفاہمت دستخط کرنے سے قبل جامعہ کراچی کی آئی پی ایس کے لیے فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ثمینہ قریشی دونوں اداروں کے دیرینہ تعلقات اور اشتراک کی ممکنہ ترجیحات کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔