پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 910 ٹریفک حادثات

164

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران 910 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 980 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق
پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 910 ٹریفک حادثات میں کارروائی کی اور اس دوران 550افراد شدید زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ 430معمولی زخمی افراد کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔