خدمت کی سیاست صرف جماعت اسلامی کررہی ہے‘ عنایت اللہ خان

159

پشاور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی و رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست صرف جماعت اسلامی کر رہی ہے۔ دیر کی ترقی کے لیے بڑے منصوبے منظور کیے ہیں جس میں کچھ مکمل ہوچکے ہیں اور دیگر پر کام جاری ہیں، جن کی تکمیل سے دیر بالا ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقتملک کا پورا نظام جھوٹ ، دھوکا اور فراڈ سے چل رہاہے ۔ سیاست اور جمہوریت سرمایہ داروں اور جاگیرداروںکے گھر کی لونڈی بن گئی ہے۔پاکستان کے 22 کروڑعوام کو دیانتدار، بے داغ اورپڑھی لکھی قیادت جماعت اسلامی فراہم کرسکتی ہے ۔ ہم نے اقتدارسے باہر رہ کر بھی ہر مشکل گھڑی میں عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔