صحافی حامد حبیب اور خرم خالدکے بھائی کی نماز جنازہ ادا

326

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) مقامی سینئر اخبار نویس حامد حبیب اور خالد خرم کے بھائی جاوید اقبال مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایم جاوید اقبال گزشتہ اتوار کی شب انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کے افراد کی امریکا سے آمد کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چکلالہ اسکیم تھری ولایت ہوم کے قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے چیئرمین سینیٹر راجا محمد ظفر الحق کے علاوہ اسلام آباد کے شعبہ صحافت سے وابستہ افراد میں نواز رضا، خاور نواز راجا، فیصل خان، مرزا عبد القدوس، فاروق عادل، آصف فاروقی، عمر فاروق، طارق چودھری، فاروق فیصل، افضل بٹ، شکیل انجم، انور رضا، زاہد یعقوب خواجہ، فیصل حکیم مغل ،میاں منیر احمد اور تاجر برادری کے عمران شبیر عباسی، سجاد سرور، کامران عباسی اور دیگر نے ایم جاوید اقبال کے انتقال پر حامد حبیب اور خالد خرم سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔