چکلالہ کینٹ بورڈ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کی مذمت

172

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) رکن چکلالہ کینٹ بورڈ خالد محمود مرزا نے چکلا لہ کینٹ بورڈ کی طرف سے طلبہ کی فیسوں میں اضافے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے
ہوئے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ چکلالہ نے اپنے ماتحت تمام تعلیمی اداروں کو سرکلر جاری کیا ہے،جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ 500اور 300روپے ماہانہ فیس ادا کرنے والے طلبہ کی فیس ماہ اپریل سے 1500روپے مقرر کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔چکلالہ کینٹ بورڈ کی جانب سے طلبہ کی فیسوں میں بے تحاشا اور ناروا اضافہ صریحاً ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی ملٹری اور چکلالہ کینٹ بورڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔