وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا

230

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کو سیف سٹی کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سسٹم کا باقاعدہ طور پر سیف سٹی میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی، جدید نظام کے تحت چالان گاڑی یا موٹر سائیکل کے مالک کے گھر وصول ہوگا، جس کے بعد جاری شدہ ای چالان متعلقہ شخص کو 10 دن کے اندر جمع کرانا ہوگا، بصورت دیگر گاڑی متعلقہ تھانے میں بند کر دی جائے گی۔