پاکستان کی سرمایہ کاری کیلیے امریکی کمپنیوں کو تعاون کی یقین دہانی

161

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے امریکی کمپنیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ بدھ کو اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور سےایک ملاقات میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے امریکا کو مشترکہ منصوبوں کی پیش کش بھی کی۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ امریکی ناظم الامور نے گوادر بندر گاہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور براستہ گوادر بندر گاہ افغان راہداری، تجارت کی وسیع گنجائش پر تبادلہ خیال کیا۔ ناظم الامور کو پاکستانی بحری مسافروں کو درپیش مسائل خصوصاً امریکی سفارتخانے کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں مشکلات کے بارے میں بتایا گیا جس پر ناظم الامور نے تعاون کا یقین دلایا اور متعلقہ حکام کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانے کا وعدہ کیا۔