این جی اوز کو غیر تجارتی بنیادوں پر ویکسین درآمد کی اجازت دی جائے‘ الخدمت

142

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے الخدمت کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کورونا کے آغاز ہی سے اس وبا پر قابو پانے کے لیے سرگرمِ عمل رہی ہے اور ویکسی نیشن کے عمل میں بھی قوم اور حکومت پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت پاکستان صحت کے لیے کام کرنے والی این جی اوزکو غیر تجارتی بنیادوں پر ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے اور ان سے خالصتاََ انسانی مدد کی بنیاد پر کام لینے کا پروگرام بنائے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت ملک بھر میں 42 بڑے اسپتالوں اور ڈائیگناسٹک سینٹرز کے ساتھ صحت کے اداروں کا ایک بڑاکا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔