الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت آتشزدگی متاثرین کی امداد جاری

130

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع راولپنڈی چودھری منیر احمد، جنرل سیکرٹری جاوید اختر، نائب صدر ملک یعقوب، مرزا شمس الحق، ندیم اللہ چوہان اور کوآرڈینیٹر جے آئی یوتھ ملک تنویر اختر نے اُردو بازار راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں آتشزدگی سے جل جانے والی دوکانوں کے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران اردو بازار ندیم شاہ، جنرل سیکرٹری سید شاہد علی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔چودھری منیر احمد نے کہا کی مشکل کے وقت میں الخدمت فائونڈیشن اپنے بھائیوں کے ساتھ ہے۔ہمارے تاجر بھائیوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔حکومت متاثرہ افراد کی فوری امداد کرے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں۔ چودھری منیر احمد نے اعلان کیا کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک الخدمت فائونڈیشن کام کرنے والے افراد کو کھانا فراہم کرتی رہے گی۔