توہین مذہب‘ ملزم کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ، وفاق کو نوٹس

137

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم علی عباس کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مدعی مقدمہ اور وفاق کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزم 2 سال سے جیل میں ہے‘ ٹرائل آگے نہیں بڑھ رہا ‘ضمانت منظور کی جائے‘ ملزم پر 295A اور 298A کی دفعات کے تحت تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے‘ مقدس ہستیوں سے متعلق نازیبا زبان استعمال کرنے پر ملزم کو 13اپریل 2019ء کو گرفتار کیا گیا تھا‘ سیشن کورٹ 7 جولائی 2020ء کو ملزم کی ضمانت مسترد کرچکی ہے۔