گلستان سرمست کا ریکارڈ ایچ ڈی اے میں منتقل کیا جائے، لیبر ونگ ن لیگ

121

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن لیبر ونگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر راشد قریشی، نائب صدر سید سہیل علوی نے کہا کہ گلستان سرمست کی اسکیم دس سال پہلے شروع ہوئی تھی، افسران کی غفلت اور نااہلی کے باعث جس میں سے بیشتر پلاٹ کی فائل کئی مرتبہ ٹرانسفر ہوچکی ہے جس کا ریکارڈ ایچ ڈی اے میں موجود نہیں ہے۔ پرائیویٹ مارکیٹنگ کمپنی ابھی تک ریکارڈ رکھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔ ایچ ڈی اے کو چاہیے جو فائل مکمل ہوجائے وہ ایچ ڈی اے کے حوالے کردی جائے۔