ماں صفوراں، وسیم اکرم، امین، سکندر سے جان کا خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے، افشاں

115

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں دو ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی افشاں بنت شمن علی نے اپنے شوہر وارث سومرو کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے والدین نے بلدیہ تھانے میں میرے اغوا کا کیس داخل کرایا ہے پولیس ہمیں ہراساں کررہی ہے جبکہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں اپنی مرضی سے وارث سومرو سے پسند کی شادی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میری ماں صفوراں، وسیم اکرم، امین، سکندر سے جان کا خطرہ ہے، لہٰذا تحفظ فراہم کرتے ہوئے اغوا کا جھوٹا کیس ختم کیا جائے۔