سکھر، الیکٹرک سائرن کی ریہرسل 8 اور 9 اپریل کو کی جائے گی

469

سکھر (نمائندہ جسارت) رمضان المباک کے سلسلے میں الیکٹرک سائرن کی ریہرسل 8 اور 9 اپریل کو کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور اور کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر کے اعلامیے کے مطابق ماہ رمضان المبار ک کی آمد کے سلسلے میں سکھر میں الیکٹرک سائرن کی آزمائش صبح 9 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کمشنر آفس سکھر، ڈی سی آفس سکھر، سول ڈیفنس آفس سکھر، فائر بریگیڈ پرانا سکھر، جامع مسجد بندر روڈ، اے سیکشن تھانہ، یعقوب مل اور پولیس اسٹیشن سائٹ سکھر میں قائم الیکٹرک سائرن کی ریہرسل کی جائے گی۔