میہڑ، زمینی تنازع پر جھتیال اور باگڑی برادری میں جھگڑا، خاتون قتل

384

میہڑ (نمائندہ جسارت) تہرڑی محبت تھانے کی حدود گائوں رانجہو جہتیال میں زرعی زمین پر تربوز کی فصل پر جھتیال اور باگڑی برادری میں جھگڑا، ملزم نے ڈنڈے مار کر 7 بچوں کی ماں باگڑی برداری کی خاتون مسمات امیراں شوہر نارومل کو قتل کردیا، جس کی لاش تحصیل اسپتال میہڑ لائی گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء لاش گھر لے گئے۔ تحصیل اسپتال میہڑ میں مقتول خاتون کے بیٹے اور شوہر کا کہنا تھا کہ ملزم زمیندار سلیم جہتیال زبردستی تربوز کی فصل پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، منع کرنے پر ملزم نے ہم پر ڈنڈے برسائے جس کے باعث مسمات امیراں جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب ہیں، پولیس بھی ملزم کے ساتھ ملی ہوئی ہے، ہمیں ایک وڈیرے نے انصاف دلانے کا یقین دلایا ہے، اسی کے باعث ہم نے لاش کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کرایا۔ ڈیوٹی ڈاکٹر اور تھرڑی پولیس کا کہنا تھا کہ ورثاء کی رضا مندی سے نہ ہی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا۔ مزید تفتیش کررہے ہیں جو بھی ملوث ہوگا ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ بااثر وڈیروں کی مداخلت سے فیصلے کی کوشش ہورہی ہے۔ باگڑی برادری کی جانب سے انصاف کی فرکاہمی کا مطالبہ کیا گیا۔