کندھکوٹ، کشمور ضلع میں گندم خریداری مراکز نہ کھل سکے

217

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کشمور ضلع میں گندم خریداری مراکز نہ کھل سکے، کاشتکار اپنی گندم سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، سرکاری قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر ہونے کے باوجود بیوپاری کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ بیوپاری گندم فی من 1700روپے میں خرید کرنے لگے، فوڈ سینٹر نہ کھلنے پر بیوپاری گندم دوسرے صوبے منتقل کرنے لگے۔ کشمور ضلع میں حکومتی اعلان کے باوجود گندم خرداری کے مراکز نہ کھل سکے، جس کی وجہ سے کشمور کے کاشتکار اپنی گندم سستے داموں بیوپاریوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت کی طرف سے سرکاری گندم کا ریٹ فی من 2000 روپے مقرر کرنے کے باوجود بیوپاری گندم فی من 1700 روپے میں خرید کر کاشتکاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب کشمور ضلع میں پنجاب کے بیوپاری سرگرم ہوگئے ہیں۔ بیوپاری سندھ کے کاشتکاروں سے گندم سستے داموں خرید کرکے کھوسہ پل کے راستے سے پنجاب کی طرف کراس کروا کر لے جانے لگے۔ کاشتکاروں و شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کشمور ضلع میں جلد از جلد خریداری مراکز کھولے جائیں۔