ٹنڈو آدم، بلدیہ اکاؤنٹ آفیسر کا چارج چھوڑنے سے انکار

99

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی میں او پی ایس پر مقرر اکاؤنٹ آفیسر اعظم میمن کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے حکم پر ہٹانے کے باوجود چارج چھوڑنے سے انکار، سیکرٹری کا حکم ردی کی ٹوکری کی نظر، ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے رلیو لیٹر جاری نہ ہوسکا۔ ٹنڈوآدم میونسپل کمیٹی دس سال سے او پی ایس پر مقرر اکاؤنٹ آفیسر اعظم میمن کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے عدالت عظمیٰ کے حکم کے آرڈر کی پاسداری کرتے ہوئے چار روز قبل چارج چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، اکاؤنٹ آفیسر نے سیکرٹری کے حکم کو ردی کی ٹوکری کی نظر کرتے ہوئے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا جبکہ روز مرہ کے دفتر کے امور چلانے لگا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے بھی رلیو نہیں کیا جاسکا۔ واضح رہے کہ میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں 2012,13ء کی میگا کرپشن میں اکاؤنٹ آفیسر کا مبینہ طور پر مرکزی کردار رہا ہے اور تفتیش میں شامل بھی ہیں۔ علاوہ ازیں ٹنڈوآدم کی سیاسی و سماجی اور سول سائٹی نے افسران بالا کے حکم کو نظر انداز کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔