آئی ٹی کالج ایک معیاری اور اچھا کالج ہے جس سے طلبہ کو فائدہ ہوگا، سیکرٹری کالجز

69

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ نے گورنمنٹ کالج فار انفارمیشن ٹیکنالوجی قاسم آباد کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کالجز پروفیسر غلام مصطفی، ڈائریکٹر کالجز ہیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قاسم آباد کے پرنسپل پروفیسر محبوب علی سومرو، گورنمنٹ کالج فار انفارمیشن ٹیکنالوجی قاسم آباد کے پرنسپل پروفیسر کورشید احدم شیخ، پروفیسر عبدالرزاق و دیگر بھی موجود تھے۔ سید خالد حیدر نے کہا کہ ڈگری کالج قاسم آباد ایک منی یونیورسٹی ہے، یہاں غریب طلبہ تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔ آئی ٹی کالج ایک معیاری اور اچھا کالج ہے جس سے طلبہ کو فائدہ ہوگا کالج کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث مزید کالج کا قیام عمل میں لانا ضروری ہے ۔