کندھکوٹ، ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے خون کا عطیہ دیا

424

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)سول اسپتال کندھکوٹ میں ڈپٹی کمشنر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم شدہ تھیلیسیمیا سینٹر پہنچ کر خون کے عطیات دیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی اور ڈاکٹر احسان اکبر کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو ایک دوسرے انسان کی مدد کرنی چاہیے۔ یہ ہمارا اخلاقی اور مذہبی فرض ہے۔ تھیلیسیمیا سینٹر کندھکوٹ کے عوام کے لیے بہترین تحفہ ہے۔ ہم ہر وقت کوشاں ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ تھیلیسیمیا سینٹر کے قائم ہونے سے ضلع بھر کے عوام کو دور دراز شہروں کو جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نور دین، ڈاکٹر وسیم پٹھان اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ٹیکنیشن ساتھ موجود تھے ۔