لسبیلہ نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین کا مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

48

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)لسبیلہ نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ شہزاد انور نے کہا ہے کہ لسبیلہ نیشنل ٹرسٹ لسبیلہ میں مختلف فلاحی کام سر انجام دے رہا ہے اور میں انتہائی قابل احترام لسبیلہ کے بہت ہی عظیم شخصیت سردار محمد عرفان بھوتانی کا بے حد مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے لسبیلہ نیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ایک غریب بچی کے جہیز میںمدد کرکے دل جیت لئے ہیں میں لسبیلہ کے تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ بھی بڑھ چڑھ کر لسبیلہ کے غریب اور مستحق لوگوں کی فلاحی کاموں میں مدد کریں۔