لاڑکانہ ، میٹرک کا طالب فرحان علی شاہانی پراسرار طور پرلاپتا

367

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ ماہوٹا کی حدود سے دسویں جماعت کا طالبعلم فرحان علی شاہانی گھر والوں سے ناراض ہوکر پر اسرار طور پر لاپتا ہوگیا جبکہ نوجوان کے والد کی جانب سے حد کے تھانہ ماہوٹا پر اطلاع بھی دی گئی تاہم پولیس کی جانب سے نوجوان کو تلاش کرنے میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کی گئی جس کے باعث اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس حوالے سے لاپتا ہونے والے نوجوان کے والد علی مراد شاہانی کا کہنا تھا کہ گھر والوں سے ناراض ہوکر پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا ہے جسے لاڑکانہ شہر سمیت متعدد علاقوں میں تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم اس کا کچھ پتا نہ چل سکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کو تلاش کرکے پریشانی دور کی جائے۔