کوٹری (بیورورپورٹ) الخدمت فاؤندیشن ضلع جامشورو کے زیر اہتمام الخدمت میڈیکل سینٹر کوٹری میں جلدی امراض سے متعلق مفت طبی کیمپ کا ا نعقادکیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر امبر تالپور (ماہر امراض جلد و ناخن و بال) نے مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کیں۔ کیمپ سے کوٹری اور اس کے مضافات سے آئے ہوئے 270 مریضوں نے استفادہ کیا۔ کیمپ صبح 10 تا دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔