لاڑکانہ ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،5 گرفتار

9

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رحمت پور پولیس نے پیر مراد شاہ کے قریب ملزم ارشاد چانڈیو پستول اور گولیوں سمیت، لاشاری پولیس نے مومل میرانی قتل مقدمے کے مرکزی ملزم جاوید کو، ملزم رحمت میرانی کو پستول اور گولیوں سمیت، کنگا پولیس نے اشتہاری ملزم اعجاز جاگیرانی کو اور رحمت پور پولیس نے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد پر چوری کے مقدمے میں روپوش ملزم علی گل کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔