ملائیشیا،پام آئل کے نرخوں میں ایک فیصداضافہ

148

کوالالمپو(اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سویاآئل کی قیمت بڑھنا اور اپریل کے دوران آئل کی پیداوار کم رہنے کا امکان ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لیے سودے 53 رنگٹ (1.42 فیصد) اضافے کے ساتھ 3792 رنگٹ (918.16 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ملائیشین پام آئل ملرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں ماہ پہلے پندرہ روز کے دوران پام آئل کی پیداوار میں 6 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔