سعودی عرب، رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج کے اوقات کار جاری

218

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کی مالیاتی منڈی (تداول) نے رمضان المبارک کے دوران ا سٹاک ایکسچینج کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق تداول نے کہا ہے کہ ا سٹاک ایکسچینج کے اوقات کار جو رمضان سے پہلے تھے وہی رمضان میں بھی ہوں گے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک شیئرز مارکیٹ کھلی رہے گی، سہ پہر تین سے تین بجکر 10 منٹ تک نیلامی بند ہوگی، سہ پہر 3 بجکر 10 منٹ سے 3 بجکر 20 منٹ تک بندش کے نرخوں پر لین دین ہوگا۔