دراز نے تیز ترین ادائیگیوں اور تیز رفتار کاروباری ترقی سمیت وعدوں کا اعلان کر دیا

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے مقامی کاروباری افراد کو اضافی مدد فراہم کرنے اور آنے والے مہینوں کے دوران پلیٹ فارم پر فروخت کے تجربے کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعلان کیا ہے۔ حالیہ آن لائن کانفرنس میں دراز گروپ کے سی ای او بجارکے میکلسن نے دراز پر فروخت کنندگان کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ بجارکے میکلسن کے مطابق ’’سیلرز دراز ایکو سسٹم کا دل ہیں اور 2021ء میں ہماری بنیادی توجہ سائن اپ، فروخت کا آغاز کرنے اور کاروبار کو آن لائن کرنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے پر مرکوز ہوگی۔