آباد سدرن ریجن کے چیئرمین کے والدکا انتقال

154

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے سدرن ریجن کے چیئرمین دانش بن رئوف کے والد عبدلرئوف رضا الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،چیئرمین آباد فیاض الیاس،سینئر وائس چیئرمین خواجہ محمد ایوب،آباد کے سابق چیئرمینز عارف جیوا،محمد حنیف گوہر ،جنید اشرف تالو،محمد حسن بخشی سمیت مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں اور سرکاری افسران نے دانش بن رئوف سے عبدالرئوف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے اور لواحقین کو صبر کے لیے دعا کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کو بعد نمازعشا فاروق اعظم مسجد بلاک ۔کے نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔