رسہ کشی ایونٹ بوائز کا ٹائٹل سرسید یونیورسٹی کے نام

354
سرسید یونیورسٹی رسہ کشی ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سر سید یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان ڈے انٹر یونیورسٹی ٹگ آف وار ٹورنامنٹ کا انعقاد 31مارچ کو سرسید یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں کیا گیا جس میں 8 یونیورسٹیوں نے گرلز کے ایونٹ میں اور 9 یونیورسٹیوں نے بوائز کے ایونٹ میں حصہ لیا۔ بوائز کے فائنل میچ میں سرسید یونیورسٹی نے ہمدرد یونیورسٹی کو دو صفر سے جبکہ گرلز کے فائنل میچ میں کراچی یونیورسٹی نے سر سید یونیورسٹی کو دو صفر سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔ بوائز کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن سندھ مدرستہ الاسلام اور گرلز کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن ہمدرد یونیورسٹی نے حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن سے وابستہ آفیشلز نے سر انجام دیے۔بوائز کے ایونٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت حسین اور گرلز کہ ایونٹ کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض رفعت جہاں نے سر انجام دیے ان کے ساتھی ٹیکنیکل آفیشلز میں عمر شاہین، فرحان، یاور عباس، طارق، ثناء￿ اللہ، عمیرا صدیقی، خالدہ افتخار، صبا اور عائشہ شامل تھیں۔فائنل کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین نے انعامات تقسیم کیے انہوں نے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو سراہا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی محنت اور لگن سے ایک نہایت ہی شاندار ایونٹ منعقد کیا۔ انہوں نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے لیے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا بھی اعلان کیا۔ اختتامی تقریب کے دیگر معزز مہمانان گرامی میں ڈاکٹر عقیل الرحمان، ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر شبر زیدی، نعاف اڈوانی، ڈاکٹر عمران، قاضی نصر عباس، گل فراز احمد خان، عظمت پاشا ودیگر بھی موجود تھے۔