ملک کا نام روشن کرنے والے باکسرز ہمارے ہیرو ہیں،اصغر بلوچ

252

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر باکسنگ کلب میں انٹر نیشنل ڈے آف اسپورٹس فاڈویلپمنٹ اینڈ پیس ڈے اورباکسنگ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے شرکا میں سرٹیفکیٹ اور اسپورٹس ٹی شرٹ کی تقسیم کے موقع پر انٹر نیشنل باکسرز، کوچز اورریفری ججز سے خطاب کرتے ہوئے صدر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ محمد اصغر بلوچ نے والہانہ انداز سے خطاب کا آغازکیا اور کہا کہ آج انٹر نیشنل ڈے آف اسپورٹس کی تقریب لیاری میں منعقد کرکے ہم نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان میں باکسنگ کا اصل مرکز سندھ، کراچی اور خصوصاً لیاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی باکسنگ کی عظیم نمایاں شخصیات، ملک وملت کا نام روشن کرنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسرز، کوچز، ریفری، ججز اور آرگنائزرس لیڈی لیبر ویلفیئر سینٹر میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی باکسنگ کے اولپئن نیشنل و انٹر نیشنل موجودہ و سابقہ کھلاڑیوں کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے، یہ ہمارے لئے خوش آئندبات ہے کہ ہمارے باکسروں نے انٹر نیشنل ڈے آف اسپورٹس فار ڈویلپمنٹ پیس ڈے مناکر دنیا سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عابد حسین بروہی نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور اس کے ماتحت وہ تمام صوبائی ایسوسی ایشنز جن کے الیکشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ہوئے، وہی قابل قبول اور تسلیم کیے جائیں گے۔ دیگر خود ساختہ ایسوسی ایشن کی کوئی اہمیت نہیں اور نا ہی قابل قبول ہیں۔