آل سندھ انڈر 18ٹی20 کرکٹ لیگ سندھ اکیڈمی کے نام

220

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام اور حیات کالج اسکول حیدرآباد کے تعاون سے منعقدہ پی ایس ایس او آل سندھ انڈر18ٹی20کرکٹ لیگ سندھ کرکٹ اکیڈمی نے جیت لی ۔فائنل میں مرز ا قمبر کرکٹ اکیڈمی کو شکست ہو گئی ۔سندھ کرکٹ اکیڈمی کے کپتان ایس ایم فہد نے ٹاس جیت کر قمبر اکیڈمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 132رنز اسکور کیے اس کی جانب سے فردین شیخ نے 49گیندوں پر 53رنز بنائے جبکہ سلمان نے تین وکٹ لیے ۔جواب میں سندھ کرکٹ اکیڈمی نے سات وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا ،آخری گیند پر تین رنز درکار تھے جس پر مزمل نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔تقریب تقسیم انعامات میں کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کیے ،فاتح ٹیم کے کپتان ایس ایم فہد نے فاتح ٹرافی اور بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ وصول کیا ،بہترین بیٹسمین فردین شیخ اور بہترین بولرسلمان خان قرار پائے ۔ اس موقع پر پی ایس ایس او کے صدر سید گوہر رضا ،سیکریٹری سید محمد ندیم ،فواد شیخ ،میر سلمان تالپور،شکیل احمدل قریشی ر،احمد علی جعفری ،راجہ بھون ،خالدہ نازاور دیگر بھی موجود تھے ۔تمام مہمانو ں کو آرگنائزرز کی جانب سے سندھی کیپ اور اجرک پیش کی گئی ۔مہمان خصوص نے اسی تقریب میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ کرکٹرز اور منتظمین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیے۔