ڈی کک اسمارٹ کرکٹر ہیں ، جاوید میانداد

201

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جاوید میانداد نے ذہین ڈی کک کو ہی درست قرار دیدیا جب کہ فخر زمان کے متنازع رن آوٹ پر سابق عظیم کرکٹر نے کہاکہ بیٹسمین کو اپنی وکٹ ہر طرح سے عزیز ہونی چاہیے۔دوسرے ون ڈے کے آخری اوور میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی کک نے جعلی فیلڈنگ سے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو رن آوٹ کرانے کی راہ ہموار کردی تھی،وہ صرف 7 رنز کی کمی سے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل نہیں کرپائے تھے، ڈی کک کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،البتہ سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین جاوید میانداد اسے درست سمجھتے ہوئے انھیں اسمارٹ کرکٹر قرار دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر کسی بھی قسم کی صورتحال میں اپنی نگاہیں گیند سے نہیں ہٹا سکتا، آپ کو اپنی وکٹ عزیز ہونا چاہیے تھی ۔