پیزاہٹ اور ٹی پی ایل ٹریکر میں شراکت داری

123

کر اچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ٹریکنگ، ٹیلی میٹکس، میپنگ اور لوکیشن کی بنیاد پر خدمات اور سہولیات فراہم کرنے والی سرفہرست IoT کمپنیTrakker TPL نے ،MCR پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے1993 میں متعارف کرائے جانے والے پاکستان کے پہلے غیر ملکی فوڈ برانڈ اور ریسٹورنٹس کی سب سے بڑی چین Pizza Hut کے ساتھ شراکت داری کرلی ۔TPL Trakker ، Pizza Hut کی موبائل ایپ لوکیشن کو مزید فعال کرنے اور اُن کی فوڈ ڈیلیوری سروسزمیں اضافے کے لیے مطلوبہ ضرورت کے مطابق لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) فراہم کرے گا۔