عتیق صدیقی چیمپئنز ٹرافی،یونین اسپورٹس نے ایگل فرینڈز کو ہرادیا

243

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاعرنہال صدیقی میموریل اسپورٹس فائونڈیشن اور ینگ پاک فلیگ کلب کے زیرِ اہتمام عتیق صدیقی چیمپئنز ٹرافی ٹی ٹوئینٹی کر کٹ ٹورنامنٹ سیزن ٹومیں گزشتہ روز مزید تین میچز کے فیصلے ہوگئے،پہلے میچ میںیونین اسپورٹس نے ایگل فرینڈز کو 48رنز سے شکست دیدی، یونین اسپورٹس نے 209رنز کا ٹارگٹ دیا، فیاض حسین نے شاندار سنچری102،مصور احمد34، میجر عادل28اور سید خضر نے27رنز بنائے، غوث نے دو وکٹ حاصل کی، جواب میں ایگل فرینڈز 161رنز بنا سکی، عمیر رحیم 46اور محسن عباس نے 35رنز بنائے، فرحان انور، میجر عادل،محمود شیخ نے دو،دو وکٹیں حاصل کی،دوسرے میچ میں فیلکن اسپورٹس نے ہنسا آباد جم خانہ کو 148رنز سے شکست دیدی، فیلکن اسپورٹس نے 196رنز کا ٹارگٹ دیا، حفیظ احمد63،محمد عاطف44اور ظائم نے 28رنز بنائے، سمیع نے تین وکٹیں حاصل کی، جواب میں ہنسا آباد جم خانہ 48رنز پر ڈھیئر ہوگئی،شہباز احمد نے27رنز بنائے،حسنات احمد نے پانچ اور اسحاج نے دو وکٹیں حاصل کی،تیسرے میچ میں کراچی ایگلٹس نے الممتاز کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔