ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کوالیفائرز میں فریزر پیٹرک دوسرے رائونڈ میں داخل

264

لندن(جسارت نیوز) فریزر پیٹرک نے لیو فرنینڈس، لی واکر نے کین دوہرٹی، اولیور لائنز نے ڈیلن ایمری اور گائو ینگ نے پال ڈیوسن کو ہرا کر ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کوالیفائرز کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ کوالیفائرز ایونٹ کے دلچسپ مقابلے انگلش انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹ، شیفیلڈ میں جاری ہیں۔ پہلے رائونڈ کے میچز میں اسکاٹ لینڈ کے فریزر پیٹرک نے آئرلینڈ کے لیو فرنینڈس کو سخت مقابلے کے بعد 4-6 سے ہرایا ۔