چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل ، ریال میڈرڈ نے لیور پول کو شکست دے دی

205

میڈرڈ(جسارت نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل فرسٹ لیگ میچز میں ریال میڈرڈ نے لیور پول اور مانچسٹر سٹی نے ڈورٹمنڈ کو شکست دے دی۔ چیمپئنز لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز الفریڈو دی اسٹفانو اسٹیڈیم، میڈرڈ میں کھیلے گئے فرسٹ لیگ کے میچ میں ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ نے لیور پول کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ونسیوس جونیئر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول اسکور کیے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیکنڈ لیگ میچ 14 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ اتحادا سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل کے فرسٹ لیگ میچ انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے ڈورٹمنڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔