صدر ایف پی سی سی آئی کی ترک انویسٹر کو سرمایہ کاری کی دعوت

206
صدر FPCCI ناصر مگو ں پاکستان تر کی جوائنٹ بز نس کو نسل کے اجلا س سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی اور غیر ملکی اقتصادی تعلقا ت بورڈ برائے تر کی (DEIK) نے پاکستان تر کی جوائنٹ بز نس کو نسل Interconnected Business Series IIکا دوسرا اجلا س بذریعہ ویڈیو لنک فیڈریشن ہا ئوس کراچی اور DEIK ہیڈ آفس استبول تر کی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں عملی طور پر تعلقا ت کو بڑھانے کے لیے فوڈ، مشروبات ، تعمیرات ، طبی آلات سے متعلق ٹیکنالو جی اور مشینر ی کے کاروبار افراد کے در میان نیٹ ورکنگ سیشن کا نعقاد ہوا ۔ اجلاس دو طر فہ تجا رت اور سر مایہ کاری کی نئی را ہیں ہموار مہیا کرے گا ۔ اجلاس سے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن پاکستان برا ئے ترکی ارشد جان ، امجد رفیع چیئر مین پاکستان تر کی بزنس کو نسل اور بلال پا شا پاکستان کے قو نصل جنرل استنبو ل نے پاکستان کی طرف سے خطا ب کیا جبکہ تر کی کی جانب سے احسان مصطفی اسلا م آباد میں مقیم تر کی کے سفیر ، Ahmet Cengiz Özdemir،تر کی پاکستان بز نس کو نسل کے چیئر مین (تر کی) Demir Ahmet Sakinکمر شل کو نسلر تر کی ، اور Eyyup Yildirin تر کی کے کمر شل اتا شی نے خطا ب کیا اجلاس کے بعد B2Bنیٹ ورکنگ سیشن کا نعقاد کیا گیا جس میں 135سے پاکستان اور تر کی کی بڑی کمپنیوں نے شر کت کی۔