تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ڈی سی کورنگی

296
صدر کاٹی سلیم الزماں ڈپٹی کمشنر کورنگی عَرفان سلام میروانی کو کاٹی کا سووینئر پیش کر رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر کاٹی سلیم الزماں نے کہا کہ کاٹی نے صنعتی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے، ہم ڈی سی کورنگی عَرفان سلام میروانی کی کامیابیوں کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ یہ بات کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے ڈسٹرکت کورنگی میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عَرفان سلام میروانی کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر کاٹی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہی اور انہیں ملکی معیشت میں کورنگی صنعتی ایریا کے کردار سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی کورنگی اور کاٹی کے درمیان بہترین کوآرڈیشن سے کورنگی صنعتی علاقے کو بہترین انڈسٹریل زون بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کورنگی کی سربراہی میں پولیو ورکرز مہم اور دیگر فلاح و بہبود کے کاموں میں کاٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی عَرفان سلام میروانی نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، تاجر برادری نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کاٹی کے ممبران کی جانب سے شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔