پاکستان اسٹاک:100انڈیکس میں 451.12پوائنٹس کی کمی

188

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس کم ہو گیا جس کے باعث انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور 43900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے64ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر 77کھرب روپے رہ گیا جبکہ61.12 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم مالیاتی اداروں اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ تھمنے اور منافع کی خاطر سرمائے کے انخلاء کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 451.12پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44404.70 پوائنٹس سے گھٹ کر 43953.58پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 233.62 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18245.89پوائنٹس سے کم ہو کر 18012.87 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30292.04پوائنٹس سے کم ہو کر 30042.73 پوائنٹس ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب35ارب 92 کروڑ 21 لاکھ 93 ہزار981روپے سے کم ہو کر 77 کھرب 71ارب 43کروڑ58لاکھ 65 ہزار 258 روپے ہو گیا ۔