اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 153روپے ہو گئی

217

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153.20روپے سے کم ہو کر153روپے اور قیمت فروخت 153.30 روپے سے کم ہو کر 153.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 153.20 روپے سے کم ہو کر153 روپے اور قیمت فروخت 153.50روپے سے کم ہو کر 153.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 180روپے سے بڑھ کر 180.80 روپے اور قیمت فروخت 181.80 روپے سے بڑھ کر182.50روپے ہو گئی جبکہ1 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211 روپے سے گھٹ کر210روپے اور قیمت فروخت 213 روپے سے گھٹ کر 212 روپے ہو گئی۔