حیدرآباد: حساس ادارے کا افسر بن کرلوگوںکو لوٹنے والا جعلساز گرفتار

216

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے لوگوں سے رقم بٹور نے والے جعلساز کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو شکایات موصول ہوئی کہ ایک جعلساز خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے معصوم شہریوں سے بھاری رقم کے عوض سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دلاکر لوٹتا رہاہے جس پر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او تنویر حسین شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ٹنڈو جہانیاں انکم ٹیکس آفس کے قریب سے کار سوار ملزم دانش اقبال کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے حساس ادارے سمیت مختلف محکموں کے جعلی کارڈز،اسٹیمپ،چیک بکس، اے ٹی ایم کارڈ8لاکھ 37ہزار 750روپے ،4 عدد 6 لاکھ کے چیک،1 پستول برآمد ہوئی ، کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔