نیب نے قائم علی شاہ کےخلاف ایک انکوائری مکمل کرلی

183

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف 3 مختلف انکوائریوں میں درخواست ضمانت کی سماعت ۔نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف ایک انکوائری مکمل کرلی۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی نیب انکوائریز سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے انکوائری مکمل ہونے پر عدالت کو آگاہ کیا۔ نیب کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ دی،قائم علی شاہ نے کندھ کوٹ کے علاقے میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی،اختیارات کا ناجائزہ استعمال کرنے کے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں،قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری مکمل کرکے معاملہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا ہے،قائم علی شاہ کے خلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر انکوائری جاری ہے،قائم علی شاہ کے خلاف درخواستی سوسائٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر بھی تحقیقات جاری ہے۔عدالت نے نیب کے جواب پر قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے25مئی کو سابق وزیراعلیٰ کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔