روس کو سرمایا کاری کےلیے سہولیات فراہم کرینگے، سندھ حکومت

20

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے روس کے وفد کی ملاقات، وفد کی سربراہی سینٹ پیٹربرگ حکومت کے مشیر اینڈرے زوبال کر رہے تھے. وفد میں کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزین و دیگر شامل تھے، صوبائی وزیر بلدیات کی معاونت کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان اور محکمہ بلدیات کے افسران ملاقات میں موجود تھے. روس کے وفد نے کچرے سے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے روس کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ روس کی حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے پاکستان کی عوام کو اسٹیل مل کا تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل مل کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اسٹیل مل کی بحالی کے لیے تکنیکی مدد فراہم کی جائے۔