کرپشن ریفرنس،جام شورو سمیت 18 افراد پر فرد جرم عائد

239

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر):احتساب عدالت حیدرآباد میں سابق صوبائی وزیر جام خان شورو ان کے بھائی میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین کاشف شورو سمیت 18 افراد پرکرپشن کے ریفرنس کی سماعت کی گئی۔نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیربلدیات جام خان شورو,ان کے بھائی کاشف شورواور ریونیوافسران کی ملی بھگت سے محکمہ ایریگیشن سندھ کی 20 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیا۔ ریونیو افسران نے جعلسازی، اور سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جام خان شورو کو فائدہ پہنچایا۔ سابق صوبائی وزیر جام خان شورو سمیت 18 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ ریفرنس میں نامزد افراد نے نیب کی جانب سے لگائے جانے والے الزام کو رد کردیا۔ا حتساب عدالت نے سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔