بھارت: ماؤ نوازوں کا فوجی کمانڈو کی رہائی کے لیے ثالث مقرر کرنے کا مطالبہ

77

رائے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں علاحدگی پسند ماؤ نواز باغیوں نے فوجی کمانڈو کی رہائی کے لیے ثالث مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق باغیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 22 اہل کار ہلاک ہوئے، جب کہ ایک کمانڈو لا پتا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد باغیوںنے اپنے بیان میں کمانڈو کی اپنی تحویل میں ہونے کی تصدیق کی۔ باغیوں کے ترجمان ڈنڈا کرانیا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بات چیت میں شامل افراد کے ناموں کے اعلان کے بعد ہی کمانڈو کو رہا کیا جائے گا۔