جاپانی وزیراعظم بھارت اور فلپائن کا دورہ کریں گے

160

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم سوگا یوشی ہیدے نے اپنے دورہ فلپائن اور بھارت کے انتظامات شروع کردیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین کی بڑھتی ہوئی عسکری اور اقتصادی طاقت کے تناظر میں جاپانی وزیراعظم امریکا، آسٹریلیا، بھارت اور دیگر ممالک سے تعاون چاہتے ہیں۔ ادھر بھارت چین کے ساتھ سرحدی تنازع کے باعث کشیدہ حالات کے بعد بیجنگ کے خلاف بننے والے اتحاد میں شمولیت پر آمادہ دکھائی دیتا ہے۔