سعودی عرب اور امارات کا دورہ کامیاب ترین رہا‘ عراقی وزیراعظم

139

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کو کامیاب قرار دے دیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ امارات اور سعودی عرب کا دورہ ہر اعتبار سے مفید ثابت ہوا۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے 5 معاہدوں پر دستخط بھی کیے، جن میں مالیات، تجارت، اقتصادیات، ثقافت اور ابلاغ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی سرحدی گزرگاہیں کھولنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اتوار کے روز وہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچے تھے۔