عرب اتحاد نے یمنی باغیوںکا حملہ ناکام بنا دیا

144

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف سرگرم عرب اتحاد نے باغیوں کے بمبار ڈرون کو فضا ہی میں تباہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی مالکی نے بتایا کہ عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے سعودی عر ب کے شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے ڈرون کو راستے ہی میں تباہ کردیا۔ ترجمان نے بیان میں کہا کہ ایران کے حمات یافتہ باغیوں کی جانب سے شہریوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں جنگی جرائم کی بدترین مثال ہے۔