ترکی: خودکش حملہ کیس میں 4 ملزمان کو عمر قید‘ 18 بری

310

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی عدالت نے جرمن سیاحوں پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔ جنوری 2016 ء میں استنبول میں سلطان احمد چوک پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 12 جرمن سیاح ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کا الزام داعش پر لگایا گیا تھا، تاہم کسی گروہ نے اس کی ذمے داری قبول نہیں کی تھی۔ عدالت نے حملے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے الزام میں 4 افراد کو عمر قید کی سزا دیتے ہوئے دیگر 18افراد کو بری کردیا۔