جرمنی کو 3دہائیوں کے بدترین بجٹ خسارے کا سامنا

163

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن حکومت کو 8سال کے دوران پہلی بار بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ برلن حکام کے مطابق اس کی بنیادی وجہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والا عالمی معاشی بحران ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جرمنی کا بجٹ خسارہ تقریبا 189 ارب یورو تک پہنچ گیاہے۔ مشرقی اور مغربی جرمنی کے الحاق کے بعد ملک کو درپیش یہ سب سے بڑا خسارہ ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وبا کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے کئی منصوبے اور امدادی پروگرام تیار کیے ہیں۔