امریکی وزیر دفاع آیندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے

199

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن آیندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق آسٹن اس دورے میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی ہم منصب بینی گینٹس سے ملاقات کریں گے۔ اس طرح آسٹن جو بائیڈن انتظامیہ کے پہلے وزیر ہوں گے جو اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر پینٹاگون نے ابھی تک اس دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع اپنے دورئہ اسرائیل کے دوران اہم علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔