ایتھوپیا: ریاستوں میں جھڑپیں‘ 100 سے زائد ہلاک

165

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا کے سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست آفار کے نائب پولیس کمشنر احمد حمید نے صومالی ریاست کی فورسز پر حملے کا الزام عائد کیاہے۔جھڑپوں کا سلسلہ جمعہ کے روز شروع ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہری ہلاک ہوئے۔ ریاست آٖفار کے حکام کا کہنا ہے کہ صومالی خصوصی پولیس اور ملیشیا نے ہاروکا نامی علاقے پر چھاپامارا اور مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری ہلاک اور 50 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے بعد خانہ جنگی کا سلسلہ جاری رہا اور مزید ہلاکتیں سامنے آئیں۔۔ اس دوران مقامی قبائل نے چند حملہ آوروں کو پکڑا کر تشدد کا نشانہ بنایا،جس کے بعد علاقے میں عارضی طور پر حالات معمول پر آگئے۔ فریقین نے حملے کی ذمے داری ایک دوسرے پر عائد کی۔ یاد رہے کہ 2014 ء میں دونوں ریاستوں کے مابین سرحد کو وفاقی حکومت نے دوبارہ کھڑی قائم کیا تھا۔ اس وقت ایتھوپین پیپلز انقلابی جمہوری محاذ (ای پی آر ڈی ایف) کی سربراہی میں اتحادی حکومت تھی۔ تنازع کے حل کے وقت 3چھوٹے قصبے صومالی ریاست سے آفار میں ضم کردیے گئے تھے، جس کے بعد سے انہیں دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے اور دونوں مشرقی ریاستوں کی ملیشیا نے متنازع حدود پر جنگ شرو ع کررکھی ہے۔